کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کا چمن بارڈر پرنہتے محنت کشوں بچوں پر فائرنگ سے دو کمسن بچوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار

پیر 30 نومبر 2020 23:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں گزشتہ دو دنوں سے چمن بارڈر پرنہتے محنت کشوں بچوں پر فائرنگ دو کمسن بچوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہاراور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ منظم سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پشتونوں کی جذبات کو ابھارا جارہاہے چمن واقعہ کی جوڈیشل انکوائری اور اس میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانااسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے عوامی نیشنل پارٹی دکھ درد کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کیشریک ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفترباچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن میں کشیدہ صورتحال کمسن بچوں کی شہادتیں اور غریب محنت کشوں کو شدیدزخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عرصہ دراز سے چمن میں امن وامان کے مسائل پیدا کرکے نادیدہ قوتیں مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے اس سے پہلے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کو اغوا کیا گیا اور تاحال لاپتہ ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون خوا وطن کے طول وعرض میں خوف وڈر مسلط ان پر روزگار کے دروازے بند کرنے کی منصوبے تواترسے جاری ہے اس تمام تر صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیناہوگاکہ ہر تین مہینے بعد یہاں پر حالات کو کشیدہ بنانے میں کونسی قوتیں ملوث ہیں بیان میں کہا گیا کہ چمن واقعہ کی ایک اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے افسوس ناک واقعات کا اعادہ نہ ہو زخمیوں کی فوری علاج معالجہ اور شہداء کے لواحقین کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کیا جائے بیان میں غمزدہ خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردی اور دکھ درد کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں

متعلقہ عنوان :