محمود چوہدری کا اپنی منگیتر بختار بھٹو کے نام پیار بھرا پیغام

آصف زرداری کے ہونے والے داماد نے اپنی منگیتر کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی

muhammad ali محمد علی پیر 30 نومبر 2020 23:32

محمود چوہدری کا اپنی منگیتر بختار بھٹو کے نام پیار بھرا پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2020ء) محمود چوہدری کا اپنی منگیتر بختار بھٹو کے نام پیار بھرا پیغام، آصف زرداری کے ہونے والے داماد نے اپنی منگیتر کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختار بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کیلئے ایک پیار بھرا پیغام جاری کیا گیا۔



اپنے منگیتر کے اس پیغام پر بختار بھٹو زرداری کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو بلاول ہاوس کراچی میں ہوئی۔ بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریب میں شریک ہوئے، ڈاکٹروں کے مشورے سے آصف زرداری اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے۔

تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سے15 افراد پر مشتمل تھا۔تقریب میں بحریہ ٹاون کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی بلاول ہاوس میں موجود تھیں۔ جبکہ بلاول بھٹو نے بذریعہ آن لائن منگنی کی تقریب میں شرکت کی۔