چین-آسیان ایکسپو اختتام پزیر

منگل 1 دسمبر 2020 11:21

چین-آسیان ایکسپو اختتام پزیر
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) : چار روزہ 17 ویں چین-آسیان ایکسپو اختتام پزیر ہوگئی۔حالیہ ایکسپو کا آن لائن اور آف لائن دو نوں طریقوں سے انعقاد کیا گیا تھا جبکہ ایکسپو کے دوران متعدد بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کاری تعاون کے منصوبوں پر دستخط کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایکسپو میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کل 86 بین الاقوامی اور ملکی تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 263.87 بلین یوآن رہی جس میں گزشتہ برس کی ایکسپو کی نسبت 43.6 فیصد کا اضافہ ہے ،یہ ایکسپو کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ان منصوبوں میں ہائی ٹیک انڈسٹری اور مالیاتی منصوبوں کا تناسب 80 فیصد سے زائد رہا ہے بالخصوص "کلاڈ ایکسپو" کے تحت شرکا نے تعاون کے متعدد منصوبوں پر دستخط کئے ۔اس کے علاوہ ایکسپو کے دوران 10 اعلی سطحی فورمز منعقد کئے گئے، اور صحت کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے تیسرا چین-آسیان انیشیٹو لانچ کیا گیا، نوجوان سائنس دانوں میں تخلیقی تعاون کے لیے "ٹن پلس تھری" انیشیٹو اور چین۔ انڈونیشیا ہیلتھ تعاون کا عملی منصوبہ جاری کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :