نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سکواڈ کا اعلان

منگل 1 دسمبر 2020 11:21

نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سکواڈ کا اعلان
ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) : نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف مضبوط قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں تیز سنچری بنانے والے گلین فلپس لوکی فرگوسن کے ساتھ ساتھ ڈیون کونوے،بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔ 10 دسمبر سے کوئینزٹائون میں پاکستان کے خلاف لوکی فرگوسن اور جمی نیشم کو مارچ کے بعد پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

نیوزی لینڈ کے سلیکٹر گیون لارسن نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اے اور پاکستان کے خلاف مضبوط سکواڈ کا اعلان کرنے پر خوشی ہے۔ گلین فلپس ڈیون کونوے اورفرگوسن کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنا بونس ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کیا کر سکتے ہیں اور ان یہ کھلاڑی بھی اس ثابت کو ثابت کرنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرگوسن کو ٹیسٹ میں شامل کرنے کے لئے پرجوش ہیں فرگوسن کی تیز رفتار بولنگ پاکستان کے لئے چیلنج بن سکتی ہے۔

بلے باز کونوے نے اپنے کیریئر کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹی ٹونٹی میچوں میں ناقابل شکست 41 اور 65 رنز کے ساتھ کیا۔ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے سکواڈ میں گلین فلپس ہینری کوپر ڈیون کونوے ٹم سائفرٹ رچن رویندرا مارک چیپ مین جمی نیشم وکٹ کیپر کیمرون فلیچر بریسویل لوکی فرگوسن ای ڈی نٹال سکاٹ کگلیجن ایش ساوتھی شامل ہیں۔ پاکستانی شاہینز اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4 روزہ میچ 10 دسمبر سے شروع ہوگا۔