ہائیر سیکنڈری سکول نمبر2 ہری پور میں مقابلہ حفظ و قرات کا انعقاد

منگل 1 دسمبر 2020 11:27

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) : ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ خطیب مولانا محمد زاہد صدیقی اور آرگنائزر حافظ سرفراز خان ترین کی زیرنگرانی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری نمبر2 ہری پور میں مقابلہ حفظ و قرات کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مفتی ہارون الرشید شامی اور مولانا قاضی ضیا الرحمن نکیال جبکہ حفظ کیلئے قاری عبدالعلیم کھلابٹ اور قاری محمد فاروق سکندرپورا ور قاری محمد شفیق الرحمن محلہ کھوہ ہری پور نے ججز کے فرائض سرانجام دیئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اے سی علی شیر خان خلیل اور ڈی ای او مختار خان جدون تھے۔ اس موقع پر بجٹ اینڈ اکانٹ آفیسر ممتاز خان، اے ڈی ای او سپورٹس ذوالفقار احمد، ایپکا رہنما عمران خان، وفاق المدارس السلفیہ کے ضلعی مسل حافظ عبدالوحید عبداللہ بھی موجود تھے۔ مقابلہ کے اختتام پر مختلف کیٹگریز میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کے علاوہ ججز اور مقابلہ کے آرگنائزر حافظ سرفراز خان کو اسناد دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :