سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دیدی

منگل 1 دسمبر 2020 12:39

سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اجازت کے تحت اسرائیل کو 4 دن کیلیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت ہوگی۔دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے فی الحال خبرکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔