پی سی بی کی بابراعظم کو طویل مدت تک کپتان برقرار رہنے کی یقین دہانی

بابراعظم کا مستقبل روشن ،جب تک میں اور احسان مانی عہدوں پر ہیں وہی کپتان رہیں گے: چیف ایگزیکٹووسیم خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 دسمبر 2020 12:33

پی سی بی کی بابراعظم کو طویل مدت تک کپتان برقرار رہنے کی یقین دہانی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2020ء ) پی سی بی نے بابراعظم کو طویل مدت تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رہنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ جب تک میں اور چیئرمین احسان مانی اپنے اپنے عہدوں پر موجود ہیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ہی رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ بابراعظم پاکستان کے بہترین بلے باز اور ذہنی طور پر بھی بہت مضبوط ہیں، وہ خود بھی تینوں فارمیٹس کی کپتانی کی ذمہ داری سنبھالنے کے خواہاں تھے اسی لیے ہم نے محسوس کیا کہ اظہر علی اپنا بہترین وقت گزار چکے ہیں اور اب بابراعظم کو بطور ٹیسٹ کپتان گروم کرنے کی ضرورت ہے، ان کا مستقبل ہمیں روشن دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین سال میں قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز کے لئے 4 کپتانوں کا آزما چکی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک خاتون کی جانب سے بابراعظم پر مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات لگائے گئے تھے تاہم اب پی سی بی کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔