کینیڈا ، ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لئے اربوں ڈالر مالیت کے ایک نئے مالیاتی پروگرام کی منظوری

منگل 1 دسمبر 2020 13:01

کینیڈا ، ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لئے اربوں ڈالر  مالیت کے ایک نئے ..
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) کینیڈین  حکومت نے کورونا وائرس کے وبائی امراض کے دوران ملکی  معیشت کو فروغ دینے کے لئے 100 ارب کینیڈاین ڈالر کے ایک نئے مالیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق  کینڈین  کی حمایت کرنا اور کورونا وائرس سےلڑانا " کے عنوان  سے  237 صفحات پر مشتمل تازہ ملکی  مالی اعدادوشمار اورمعیشت پرکورونا وائرس کے اثرات  سےمتعلق  معاملات پر نظر ثانی کی گئی   اور نئے مالیاتی پروگرام کی منظوری  دی گئی   جبکہ اس پروگرام کی تفصیلات کو بجٹ میں پیش کیا جائے گا۔

کینیڈین  حکومت نے ایک بیان میں کہا ہےآنے والے مہینوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ملازمتوں کے تحفظ اور ہماری معیشت میں وسیع پیمانے پر مستقل نقصانات کو روکنے کے لئے مالی امداد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یکم اپریل 2021 سے شروع ہونے والے اگلے تین مالی سالوں میں 70 ارب سے 100 ارب کینیڈاین ڈالر (54 ارب سے 77 ارب امریکی ڈالر) کے محرک پروگرام کی تفصیلات بجٹ میں پیش کیے جائیں گئے۔

کینیڈا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کرسٹیہ فری لینڈ کاکہنا تھا کہ کینیڈا کہ حکومت کی فوری ترجیح یہ ہے کہ وہ وسیع پیمانے پر کاروباریوں کو محفوظ اور سالم رہنے میں مدد کے لئے اقدامات کرنے ہوں گئے اور صحت کی ہر ضروری  تدبیر میں سرمایہ کاری کریں گےاورسمجھداری اور موثر انداز میں کینیڈا  کے عوام  اور کاروباروں کی حمایت کریں گے۔