سعودی عرب ، عطیات جمع کرنے سے متعلق قواعد میں تبدیلی

منگل 1 دسمبر 2020 13:07

سعودی عرب ، عطیات جمع کرنے سے متعلق قواعد میں تبدیلی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) سعودی مجلس شوریٰ نے عطیات جمع کرنے اور اندرون ملک خرچ کرنے سے متعلق قانون کے مسودے کی منظوری دیدی  ۔سعودی مجلس شوریٰ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا ۔ شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے صدارت کی ۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ارکان شوریٰ نے ملک کے اندر عطیات جمع کرنے اور خرچ کرنے سے متعلق قانون کے مسودے میں کئی ترامیم کی ہیں ۔

شوریٰ نے قانون عطیات کی 15ویں و 16 ویں دفعات اور 18 ویں دفعہ کی 5 سے لیکر 10 ویں شق تک ترامیم مسترد کر دیں ۔ عطیات کے قانون میں کی جانے والی ترامیم کے مطابق دہشتگردی کی فنڈنگ کو روکنے کےلیے تمام چور راستے بند کیے جا رہے ہیں ۔عطیات کے قانون کے مطابق  بیرون ملک سے کسی بھی شخص کو اندرون ملک عطیات جمع کرنے یا اس میں تعاون دینے کی اجازت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :