کرنل مجاہد اللہ ترین کا ٹیبل ٹینس کے معروف کوچ صبا وارث کی وفات پراظہار تعزیت

منگل 1 دسمبر 2020 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ محمد آصف ڈار نے ٹیبل ٹینس کے معروف کوچ صبا وارث کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے اپنے الگ پیغامات میں کہاکہ صبا وارث کی ملک میں ٹیبل ٹینس کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :