رحیم یار خان، سیلفی لیتے ہوئے نوجوان دریا میں ڈوب گیا

غوطہ خوروں نے 6 گھنٹے طویل جدوجہد کے بعد نوجوان کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کردی

منگل 1 دسمبر 2020 13:50

رحیم یار خان، سیلفی لیتے ہوئے نوجوان دریا میں ڈوب گیا
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) دریائے چناب میں نوجوان کشتی میں سیرکے دوران دوستوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق 17 سالہ ذیشان دوستوں کے ساتھ کشتی میں سوار تھا، اس دوران وہ دوستوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے توازن کھو بیٹھا اور دریا میں ڈوب گیا۔غوطہ خوروں نے 6 گھنٹے طویل جدوجہد کے بعد نوجوان کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 سالہ ذیشان بستی چکر موہانا کا رہائشی اور گیارہویں جماعت کا طالب تھا۔

متعلقہ عنوان :