وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بہاولنگر منسوخ

منگل 1 دسمبر 2020 13:52

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بہاولنگر منسوخ
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بہاولنگر منسوخ ، سردار عثمان بزدار نے ایک روزہ دورہ پر گذشتہ روز بہاولنگر پہنچنا تھا۔

(جاری ہے)

جسکا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا تھا لیکن بعدازاں رات گئے دورہ منسوخ کر دیا گیا ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی جانب سے وزیراعلی کے دورہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے شہر بھر میں صفائی کا نظام بہتر کر دیا گیا تھا جبکہ ہسپتال اور میڈیکل کالج کے روڈز کی صفائی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا تھا۔اب دوبارہ وزیر اعلی کے دورہ بہاولنگر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :