کورونا کے علاج میں معاون انجیکشن کی قیمت میں 38 فیصد کمی کا فیصلہ

کمی کے بعد ’ریمڈیسیور 100 ایم جی‘ انجکشن کی نئی قیمت 5680 مقرر کی جائے گی جو کہ اس وقت 9244 روپے ہے ، ڈریپ نے سمری بھیج دی ، کابینہ جلد منظوری دے گی

Sajid Ali ساجد علی منگل 1 دسمبر 2020 13:51

کورونا کے علاج میں معاون انجیکشن کی قیمت میں 38 فیصد کمی کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01 دسمبر2020ء) حکومت نے اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور انجکشن کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا ، وفاقی کابینہ انجکشن سستا کرنے کی باضابطہ منظوری دے گی۔اس حوالے سے میڈیا ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈریپ نے ریمڈیسیور کی قیمت میں 38 فی صد کمی کی سفارش کی ہے جو کہ نئی قیمت 3564 روپے بنیں گے ، کمی کے بعد ریمڈیسیور 100 ایم جی انجکشن کی نئی قیمت 5680 مقرر کی جائے گی جب کہ 16 جون کو ریمڈیسیور انجکشن کی قیمت 10873 مقرر کی گئی تھی لیکن عالمی سطح پر اس کی قیمت میں بتدریج کمی آئی جس پر ڈریپ نے 17 اگست کو انجکشن کی قیمت 10873 سے کم کر کے 9244 کر دی ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ریمڈیسیور انجکشن کی قیمت 50 سے 35 ڈالر پر آ چکی ہے اس لیے ضروری ہے کہ وفاقی حکومت ایک بار پھر ریمڈیسیور کی قیمت میں کمی کرے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے حوالے سے امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے ریمڈیسیورکی منظوری دی تھی جو کہ عالمی وباء کا پہلا منظور شدہ علاج بن گیا۔ اس بارے میں امریکی میڈیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے استعمال کے لیے پہلی دوا کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ، جس کے بعد عالمی وباء کے خلاف ریمڈیسیور کورونا وائرس کا پہلا منظور شدہ علاج ہو گا ، جب کہ آنے والے چند روز میں ہی اس دوا کو کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کیا جاسکے گا ، اس سلسلے میں ایف ڈی اے نےریمڈیسیور کی ہسپتالوں کو سپلائی کرنے کی منظوری بھی دے دی ، جہاں اس دوا کو تین ہزار 120 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا ، اور اس سال2.17 ارب ڈالرکی دوا فروخت کی جائے گی ، دوسری طرف ایف ڈی اے کی منظوری کے ساتھ ہی اس دوا کو تیار کرنے والی کمپنی کے اسٹاک شیئرزمیں بھی 4.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔