پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں ردوبدل، پیٹرول پر لیوی میں1 روپے 32 پیسے لیٹر کمی

منگل 1 دسمبر 2020 14:37

پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں ردوبدل، پیٹرول پر لیوی میں1 روپے 32 پیسے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں ردوبدل کردیا، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر، پٹرول پر 1 روپے 32 پیسے کمی کی گئی ہے۔لیوی میں کمی کا اطلاق کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 30 سے کم کرکے 27 روپے 57 پیسے کردی گئی، پیٹرول پر لیوی 30 سے کم کرکے 28 روپے 68 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 58 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 14 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 15 روپے 32 پیسے ہوگیا ۔ پیٹرول پر سیلز ٹیکس 14 روپے 63 پیسے برقرار رہے گا۔ڈیزل پر فریٹ مارجن 22 پیسے فی لٹر کم ہوگیا ، ڈیزل پر فریٹ 97 پیسے سے کم ہوکر 75 پیسے فی لیٹر ہوگیا ، پیٹرول پر فریٹ مارجن 4 پیسے فی لٹر کم ہوگیا، پیٹرول پر فریٹ 3 روپے 48 پیسے سے کم ہوکر 3 روپے 44 پیسے ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :