چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کا سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار غلام صادق کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 1 دسمبر 2020 14:30

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار غلام صادق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم سردار غلام صادق کے انتقال سے پارٹی ایک ثابت قدم اور ہر دلعزیز رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور خصوصاً آزاد کشمیر کے عوام کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم سردار غلام صادق کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔  دریں اثنا اپنے ایک علیحدہ پیغام میں  پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور نے بھی سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار غلام صادق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔