Live Updates

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل جاتی امراءپہنچ گئے

مریم نواز اور شہباز شریف سے افسوس کے لیے آیا ہوں. اختر مینگل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 1 دسمبر 2020 15:35

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل جاتی امراءپہنچ گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم دسمبر ۔2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل جاتی امراءپہنچ گئے جہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف سے افسوس کے لیے آیا ہوں. اختر مینگل نے کہا کہ لاہور کے جلسے سے متعلق بھی معاملات زیرغور آئے ہیں، ہم ایک معاہدے کے تحت حکومت کے ساتھ تھے، معاہدے کو حکومت نے پورا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ نہیں پتہ کہ کامیابی اور ناکامی کس کو کہا جاتا ہے، کل جلسہ گاہ پہنچنے نہیں دیا گیا یہی اپوزیشن کی کامیابی ہے.

(جاری ہے)

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ شیخ رشید کی ٹرین نہیں چلے گی نئے سال میں خوشیاں ملیں گی اخترمینگل کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان اپنی زبان سے بے بسی کا اظہار کرتے ہیں، وہ ہمارے معاہدے کو پورا نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ ملتان کے جلسے کی کامیابی لاہور کے جلسے کو کامیاب کر رہی ہے، اس حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلا‘اختر مینگل نے کہا کہ جب حزبِ اختلاف نے کہا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کریں تو حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی تھی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم تو بچپن سے تقریریں کرتے آرہے ہیں جس طرح سے یہ حکومت چل رہی ہے یہ اوپر نہیں نیچے جا رہی ہے.

واضح رہے کہ حکومتی اتحاد سے نکلنے کے بعد اخترمینگل نے سابق صدر آصف علی زرداری سے رابط کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس اور ٹِڈی دَل کے حملوں کو روکنے میں حکومتی ناکامی اور بڑھتی ہوئی غربت پر بھی بات چیت کی سابق صدر سے بی این پی کے سربراہ نے ان کی صحت بھی دریافت کی اور کہا کہ ملک کو صدر زرداری جیسے سیاست دان کی ان حالات میں زیادہ ضرورت ہے کہ جب حکمرانوں کی غفلت کے سبب صورت حال دن بدن خراب ہورہی ہے.

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں معیشت کو سہارا دیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک، جمہوریت اور غریبوں کو مضبوط کیا آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی.
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات