پلی بارگین کرنے والے افسران کی تعیناتی ،سندھ ہائی کورٹ نے درخواست متعلقہ بینچ کو بھیجنے کی ہدایت کردی

منگل 1 دسمبر 2020 16:21

پلی بارگین کرنے والے افسران کی تعیناتی ،سندھ ہائی کورٹ نے درخواست متعلقہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے نیب سے پلی بارگین کرکے سندھ میں اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتیوں کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے متعلقہ بینچ کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں کرپشن تسلیم کرکے نیب سے پلی بارگین کرکے سندھ میں اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتیوں کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب زدہ افسران کی تعیناتی غیر قانونی ہے، پانچ سو کے قریب نیب زدہ افسران کو سندھ اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے، افسران نے کرپشن تسلیم کرکے سیکشن 25 کے تحت نیب سے پلی بارگین کی سپریم کورٹ نے بھی ایسے افسران کو دوبارہ سرکاری عہدوں پر تعینات نہ کرنے کا حکم دیا تھا تمام افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے، جس پرجسٹس شمس الدین عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت سے انکار کردیا عدالت نے رخواست سماعت کے لیے متعلقہ بینچ کو بھیجنے کی ہدایت کردی،درخواست ایم کیوایم کے ایم پی اے کنور نوید جمیل نے دائر کررکھی ہے۔