آصف زرداری کا پی ڈی ایم کی قیادت کی پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت پر اظہار تشکر

پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد فتحیاب ہوگی، سابق صدر آصف علی زر داری کا بیان

منگل 1 دسمبر 2020 16:36

آصف زرداری کا پی ڈی ایم کی قیادت کی پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کی قیادت کی پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت پر اظہار تشکر کیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ثابت ہوا کہ سیاسی کارکن لاٹھی ، گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد فتحیاب ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے ، احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی کے ایجنڈا سے ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اطمینان کی بات ہے جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے ، ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے ۔