دفتر خارجہ نے نواز شریف کو بذریعہ رائل میل اشتہارات کی تعمیل کے شواہد عدالت میں جمع کروا دیئے

منگل 1 دسمبر 2020 16:36

دفتر خارجہ نے نواز شریف کو بذریعہ رائل میل اشتہارات کی تعمیل کے شواہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے حوالے سے دفتر خارجہ نے نواز شریف کو بذریعہ رائل میل اشتہارات کی تعمیل کے شواہد عدالت میں جمع کروا دیئے۔

(جاری ہے)

وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ مبشر خان نے دستاویزات جمع کروائیں، نواز شریف کے اشتہارات کی ترسیل کی تصدیق شدہ رسید بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

وزارتِ خارجہ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تصدیق شدہ رسید ڈپلومیٹک بیگ کے ذریعے وصول ہوئی۔6 نومبر 2020ء کو رائل میل کے ذریعے اشتہارات پہنچائے گئے، رسید پرتاریخ اور دن بھی موجود ہے۔نواز شریف کے اشتہار کی برطانیہ میں تشہیر سے متعلق اضافی دستاویزات بھی عدالت میں جمع کرائی گئیں۔