اپر نیلم ویلی گائوں بوڑی نالہ جانوائی کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم

منگل 1 دسمبر 2020 17:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) اپر نیلم ویلی گائوں بوڑی نالہ جانوائی کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم،برف باری کی وجہ سے راستے بند ،گولہ باری کی وجہ سے درجنوں مکانات تباہ ہو چکے،مال مویشی سمیت لاکھوں کا نقصان ،حکومت نے کسی بھی طرح کی کوئی مدد نہیں کی ،اپر نیلم ویلی سے آزاد امیدوار خرم جمال شاہد بوڑی نالہ جانوائی کی عوام کے پاس پہنچ گے ،خرم جمال شاہد نے گھنٹوں پیدل برف باری میں سفر کر کے بوڑی نالہ جانوائی کی عوام کے مسائل معلوم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوام علاقہ سے خرم جمال شاہد نے کہا کہ اپر نیلم ویلی کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مقتدر حلقے اپنا کردار ادا کریں ،بوڑی نالہ جانوائی کی عوام کے پاس کوئی سہولت نہیں ،پانی ،بجلی اور راستے نہیں یہاں آکر بہت دکھ ہوا کہ ووٹ لینے والے غریب عوام کے مسائل حل نہیں کرتے ہیں ۔بوڑی نالہ جانوائی ی عوام نے خرم جمال شاہدکے ہاتھ پر بیعت کر لی ،عوام علاقہ نے مکمل طور پر خرم جمال شاہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ کسی بھی سیاسی مداری کو ووٹ نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :