آئی ایس آئی کی رینکنگ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار رہنا بین الاقوامی اعزاز ہے: خواجہ رمیض حسن

جنرل باجوہ کی قیادت میں افواجِ پاکستان کا مورال اور ملکی دفاع تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2020 17:27

آئی ایس آئی کی رینکنگ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار رہنا بین الاقوامی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ جنرل باجوہ کی قیادت میں افواجِ پاکستان کا مورال اور ملکی دفاع تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کی رینکنگ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار رہنا بین الاقوامی اعزاز ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ادارہ ملکی دفاع کا ضامن اور دشمن کی آنکھ میں چبھتا کانٹا ہے۔