رواں ماہ جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم اور دو روز فالو اپ مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیاجا رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2020 17:37

رواں ماہ جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم اور دو روز فالو اپ مہم میں 191068بچوں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے کہا ہے کہ رواں ماہ جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم اور دو روز فالو اپ مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیاجا رہا ہے ،اس مہم کے تحت 6ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کوکورونا کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے پولیو کے قطرے دیے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس مہم کے دوران محکمہ صحت سمیت دیگر ضلعی اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے اور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مکمل کیاجا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

رواں مہم میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھا گیا جبکہ آج کے روز بھی پولیو کی فالو اپ مہم جاری ہے۔ ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ بزدار حکومت کی طرف سے جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس بار ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیموں نے کام کیاجبکہ102 ایریا انچارج بھی فیلڈ میں رہے۔

متعلقہ عنوان :