قراقرم یونیورسٹی کے ایم اے اکنامکس و پولیٹیکل سائنس کے ضمنی امتحانات15دسمبر سے شروع ہونگے

منگل 1 دسمبر 2020 17:39

گلگت۔1دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے پرائیویٹ اکنامکس او ر پولیٹیکل سائنس کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کا ا علان کردیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق امتحانات 15دسمبر2020سے شروع ہونگے ۔ پہلا پرچہ اسلامک اکنامکس اور تقابلی سیاسی نظام کا ہوگا ۔ امتحانات کا سلسلہ 04جنوری 2021تک جاری رہے گا ۔ آخری پر چہ معاشیات کے اعداد وشمارکا ہوگا ۔ شعبہ امتحانات نے امیدوار وں کی امتحانی سلپ متعلقہ پتہ پر ارسال کردی ہیں ۔