وزیراعلی پنجاب کا شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس،جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2020 17:40

وزیراعلی پنجاب کا شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس،جاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور انتظامی افسران اور منتخب نمائندے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی مانیٹرنگ کریں۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔