پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 94ارب83کروڑ94لاکھ روپے بڑھ گئی

منگل 1 دسمبر 2020 18:38

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 94ارب83کروڑ94لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 596.45پوائنٹس کے اضافے سی41665.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور71.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 94ارب83کروڑ94لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 26.01فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم نظر آئے جس کے باعث شروع سے ہی تیزی کا رجحان رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 41716پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 41700کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 596.45پوائنٹس کے اضافے سی41665.27پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس251.98 پوائنٹس کے اضافے سے 17533.49پوائنٹس پر اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس355.28 پوائنٹس کے اضافے سی29204.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر 393کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی281کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،84میں کمی اور 28کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت75کھرب53ارب51کروڑ12لاکھ روپے سے بڑھ کر76کھرب48ارب35کروڑ6لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو،پیکجز لمیٹیڈ، نیسلے پاکستان اورانڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے جس میں پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت100 روپے کے اضافے سی1600 روپے ہوگئی اور،پیکجز لمیٹیڈ38.44روپے کے اضافے سی551.14 ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان89.99روپے کی کمی سی6500روپے ہوگئی اورانڈس ڈائنگ 33.88روپے کی کمی سی500.01روپے ہوگئی۔