ریما خان کی پڑھی گئی نظم کی وڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

منگل 1 دسمبر 2020 20:03

ریما خان کی پڑھی گئی نظم کی وڈیو سوشل میڈیا پر مقبول
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) ادکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ چھوٹی سی زندگی ہے ہر بات میں خوش رہو۔ انہوں نے اپنے انداز میں نظم چھوٹی سی زندگی ہے ہر بات میں خوش رہوپڑھتے ہوئے بنائی گئی وڈیو شیئر کر دی ۔

(جاری ہے)

جس میں وہ کہتی ہیں کہچھوٹی سی زندگی ہے ہر بات میں خوش رہو جو چہرہ پاس نہ ہو اس کی آواز میں خوش رہو، کوئی روٹھا ہو تم سے اس کے انداز میں خوش رہو، جو لوٹ کے نہیں آنے والا ان لمحوں کی یاد میں خوش رہو، کل کس نیدیکھا ہے اپنے آج میں خوش رہو،خوشیوں کا انتظار کس لیے دوسروں کی مسکان میں خوش رہو،کیوں ترپٹے ہو کسی کے ساتھ کے لیے ہر پل اپنے آپ میں خوش رہو۔ ریما خان کی اس وڈیو کو سوشل میڈیا سارفین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :