اسرائیلی پروازوں کو سعودی حدود سے گزرنے کی اجازت مل گئی

منگل 1 دسمبر 2020 20:23

رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) اسرائیل کا میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو متحدہ عرب امارات جانے کیلئے 4 دن کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔واضح رہے کہ اسرائیل سے دبئی کے لیے پہلی پرواز روانہ ہو گئی ۔ تاہم سعودی عرب نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔