انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں آئی سی ایم ایس کلب کی کامیابی

منگل 1 دسمبر 2020 21:08

انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں آئی سی ایم ایس کلب کی کامیابی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) پشاور انٹر کلب ون ڈے ناک آئوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے سلکو کرکٹ کلب کو 87 رنز سے ہرا دیا۔ آئی سی ایم ایس کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے، سجاد ابراہیم نے 105 ، شیراز صافی نے 55، عمران نے 26 ، عامر برکی نے 22 اور اعظم نے 22 رنز سکور کئے۔

(جاری ہے)

سلکو کلب کی جانب سے شفیق اور عبدالرحمن نے دو دو جبکہ سہیل، شاہ فہد، عالمگیر اور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سلکو کلب کی ٹیم 34 ویں اوور میں 171 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اسفندیار 48، عامر 27 ، سہیل 26 اور ارسلان 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آئی سی ایم ایس کلب کی جانب سے سعید نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 ، جبکہ سجاد، عبید، اعظم اور جبران خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض شکیل احمد اور شہزاد نے جبکہ سکورر کے فرائض شہیر جمال نے انجام دیئی

متعلقہ عنوان :