وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سینئر صحافی اور معروف کالم نگار عبدالقادر حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 1 دسمبر 2020 21:20

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سینئر صحافی اور معروف کالم نگار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی اور معروف کالم نگار عبدالقادر حسن کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے عبدالقادر حسن مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک صاحب طرز کالم نویس تھے اور انہوں نے اپنے کالموں میں سیاسی، سماجی اور معاشرتی مسائل کو اچھوتے انداز میںا جاگر کیا- انہوں نے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات کو تادیر یادرکھا جائے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میںدعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائی

متعلقہ عنوان :