آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت پولیس فورس کے ٹریننگ امور سے متعلق اہم اجلاس

دہشت گردی ، ہنگامی صورتحال ، بچوں اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے شارٹ ٹرم کورسز پر بطور خاص توجہ دی جائے ًصوبے کے تمام ٹریننگ سنٹرز آر اینڈ ڈی برانچ کے معاونت سے ریسرچ پر بھی کام جاری رکھیں: آئی جی پنجاب

منگل 1 دسمبر 2020 21:25

آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت پولیس فورس کے ٹریننگ امور سے متعلق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ماڈرن پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق پولیس فورس کی جدید پیشہ ورانہ تربیت محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ زیر تربیت اہلکاجدید اور ر سمارٹ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق عوام کی خدمت اور حفاظت کے فرائض بہتر سے بہتر انداز میں سر انجام دے سکیں ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کورونا وباء کے پیش نظر صوبے کے تمام ٹریننگ کالجز اورسکولوں میں احتیاطی ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ ٹریننگ کالج سہالہ کی طرز پر صوبے کے باقی ٹریننگ کالجز اور سکولز میں بھی دہشت گردی ،ایمر جنسی و ہنگامی صورتحال ، بچوں اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے شارٹ ٹرم کورسز پر بطور خاص توجہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طویل دورانئے کے کورسز صرف ان شعبوں میں جاری رکھے جائیں جو انتہائی ضرور ی ہیں جبکہ مختصر مدت کے کورسز کو مزید ٹو ڈی پوائنٹ ، مختصراور مسلسل رکھنے پر بطور خاص فوکس کیا جائے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام ٹریننگ سنٹرزریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) برانچ کی معاونت سے ریسرچ پربھی کام جاری رکھیں جبکہ طلباء و طالبات کی راہنمائی اور تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے سنٹرل پولیس آفس سے شروع ہونیوالے انٹرن شپ پروگرام کا دائرہ کار ٹریننگ سنٹرز تک بڑھایا جائیگا ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ٹریننگ کالجز اور سکولز میں دوران کورسززیر تربیت اہلکاروں کو ایف آئی آرز اورضمنیاں لکھنے کے حوالے سے بطور خاص تربیت دی جائے تاکہ وہ پیشہ ورانہ امورمزید عمدگی کے ساتھ سر انجام دے سکیں ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ تربیتی اداروں میںلیکچررزکی خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے محکمہ تعلیم سے ڈیپوٹیشن پر لیکچررزکے حصول کیلئے سمری تیار کی جائے جبکہ پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس کی ٹریننگ کالجز کے آئی ٹی پروگرامز کے ساتھ انٹی گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔

آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ تربیتی اداروں میں ٹرانسفر کئے گئے سٹاف کو اضلاع سے فی الفور ٹریننگ کالجز اور سکولز میں بھجوایا جائے اور جو افسران ٹرانسفر کئے گئے سٹاف کو ریلیو نہیں کرتے ان سے جواب طلبی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میںپولیس فورس کے ٹریننگ امور سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کنور شاہ رخ ، ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹرسلیمان سلطان رانا، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ عباس احسن ، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر ممتاز بھٹہ،اے آئی جی ٹریننگ تنویر احمد طاہر،احمد نواز چیمہ، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد،عامرعبداللہ خان نیازی،پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا،عامر خلیل ، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی،طارق عزیز ایس پی لیگل ،پرنسپل پولیس کالج لاہوراور عائشہ بٹ، ایس پی پرنسپل پولیس کالج لاہور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھی