دفتر خارجہ نے نوازشریف کواشتہارات کی تعمیل کے شواہداسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیئے

منگل 1 دسمبر 2020 21:25

دفتر خارجہ نے نوازشریف کواشتہارات کی تعمیل کے شواہداسلام آباد ہائیکورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) سابق وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کو اشتہاری قرار دیئے جانے کے معاملہ میں دفتر خارجہ نے نوازشریف کواشتہارات کی تعمیل کے شواہداسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیئے۔

(جاری ہے)

جن میں رائل میل کے ذریعے نوازشریف کا اشتہارات کی ترسیل کی تصدیق شدہ رسید،6 نومبر 2020ئ کو رائل میل کے ذریعے اشتہارات پہنچائے گئے ، رسید پر تاریخ اور دن بھی موجودہے،وزارت خارجہ کے ڈائریکڑ یورپ مبشر خان کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں نوازشریف کے اشتہار کی برطانیہ میں تشہیر سے متعلق دستاویزات پر اضافی دستاویزات کے علاوہ رائل میل کے ذریعے تعمیل کروائے شواہد عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں