Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں کے لئے بہت کام سرانجام دے رہی ہے، سنیلا رتھ

جب تک ہم اکھٹے ہم آہنگی سے آگے نہیں بڑھیں تو ملک اگے نہیں بڑھ سکے گا، صدر منارٹی ونگ اسلام آباد کا خطاب

منگل 1 دسمبر 2020 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) انصاف منارٹی ونگ اسلام آباد کی صدر اور پارلیمانی سیکرٹری سنیلا رتھ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں کے لئے بہت کام سرانجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو انصاف منارٹی ونگ اسلام آباد کی صدر اور پارلیمانی سیکرٹری سنیلا رتھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زلفی بخاری ہمیشہ اقلیتوں کے سرپر ہاتھ رکھتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں کے لئے بہت کام سرانجام دے رہی ہے،سیاسی اور مذہبی دونوں امور ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں،جب تک ہم اکھٹے ہم آہنگی سے آگے نہیں بڑھیں تو ملک اگے نہیں بڑھ سکے گا،پروگرام بین الامذاہب ہم آہنگی کی عمدہ مثال ہے۔

سنیلا رتھ نے کہاکہ کرسمس کا پیغام پیار محبت اور دلوں کو جوڑنے کا پیغام ہے،دیوالی بھی دلوں کو جوڑنے کا تہوار تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بابا گروناناک کا جنم بھی منایا اور صلح و سلامتی کے درس کو دیکھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات