فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل اور جلاوطن اپوزیشن گروپ ملوث ہے، ایران

منگل 1 دسمبر 2020 22:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ایران نے کہاہے کہ سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل اور جلاوطن اپوزیشن گروپ نے پیچیدہ طریقہ کار استعمال کیا۔

(جاری ہے)

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہاکہ ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل اور حزب اختلاف کے جلاوطن گروپ ملوث ہیں جنہوں نے قتل کیلئے پیچیدہ آپریشن اور الیکٹرانک سامان کا استعمال کیا جبکہ قتل کے موقع پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدان محسن فخری زادہ پر حملے میں ریموٹ کنٹرول خودکار مشین گن استعمال کی گئی جبکہ سرکاری ٹی وی کے مطابق حملے کی جگہ سے اسرائیل میں تیار کردہ ہتھیار بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :