ریاست کوادب اورادیب کی سرپرستی کرنی چاہیے تاکہ معاشرے میںاعلیٰ اخلاقی اورتہذیبی قدریںفروغ پاسکیں،ڈاکٹرعبدالمالک

منگل 1 دسمبر 2020 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ریاست کوادب اورادیب کی سرپرستی کرنی چاہیے تاکہ معاشرے میںاعلیٰ اخلاقی اورتہذیبی قدریںفروغ پاسکیںاہل علم وادب اورشعراء معاشرے کاسرمایہ ہیںاورجوریاستیںادب کی سرپرستی کرتی ہیںوہ تاریخ میںاپناایک منفردمقام بنالیتی ہیںان خیالات کااظہارسابق وزیراعلیٰ بلوچستان اورادیب ڈاکٹرعبدالمالک نے معروف شاعراورمحکمہ خارجہ پاکستان کے سینئرافیسرنجم الثاقب کی کتاب’’ سفردوسری طرف‘‘کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ کتاب سے محبت اورادیب کی پذیرائی اعلیٰ معاشرتی اقدارکاعکاس ہے انہوںنے نجم الثاقب کی شاعری کواپنے عہداوراپنی روایت سے جڑی ہوئی شاعری قراردیااورانہیںکتاب کی اشاعت پرمبارکبادی دی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹراحمدبیگ نے نجم الثاقب کے فن اوشخصیت پرایک نہایت جامع اورپرمغزمقالہ پیش کیااوراسی کی دہائی کے ابتدائی برسوںمیںجب نجم الثاقب کوئٹہ میںقیام پذیرتھے ان دنوںکی یادیںتازہ کیںاوران کی شاعری پرسیرحاصل گفتگوکی نجم الثاقب کے ان دنوںکے دوستوںڈاکٹربیرم غوری اورسرورجاویدنے بھی اپنے مضامین میںشاعر کوخراج تحسین پیش کیااوردوست کی حیثیت سے ان کے ساتھ اپنے تعلق اوراس دورکی ادبی فضاکے بارے میںبات کی ڈاکٹرعصمت درانی نے نجم الثاقب کی شاعری کے ان اوصاف کوسراہاجوان کے بعدکے لکھاریوں کے لئے لائق تقلید ہیں پروفیسرمحمدعبداللہ نے اپنے اورنجم الثاقب کے ذاتی تعلق اورنجم الثاقب کی فنی صلاحیتوںپربہت عمدہ بات کی اوران سے اپنے باہمی تعلق کواجاگرکیا۔

وحیدزہیرنے نجم الثاقب کی شخصیت اور شاعری پرنہایت جامع اورعمدہ مقالہ لکھااوردورحاضرکے ادبی ،ثقافتی تہذیبی الظاہرپرعمدہ طنزکے ذریعہ صورتحال کوبہتربنانے کے لئے تجاویزبھی پیش کیںنجم الثاقب حال میںمحکمہ ء خارجہ سے ریٹائرہوئے ہیںوہ بہت سے ملکوںمیںپاکستان کے سفیرکے طورپرخدمات انجام دے چکے ہیںان کی آخری تعنیاتی برازیل میںپاکستان کے سفیرکی حیثیت سے رہی وہ فارن سروس اکیڈیمی کے ڈی جی اورمحکمہ ء خارجہ کے اسپیشل سیکریٹری رہے کوئٹہ سے اپنے تعلق کووہ ایک لافانی محبت قراردیتے ہیںنجم الثاقب نے اپنی تقرپرمیںکہاکہ دنیاکے پانچ براعظموںمیںسفارتی خدمات انجام دیںلیکن جومحبت اورخلوص کوئٹہ کاطرہ امتیازہے وہ دنیامیںاورکہیںنہیںہے انہوںنے کہاکہ کوئٹہ سے محبت ان کے دل میںہمیشہ ایک دائمی محبت کے طورپرروشن رہے گی اکادمی ادبیات کوئٹہ کے زیراہتمام منعقدہ اس تقریب میںکوئٹہ کے باذوق اہل علم وادب نے شرکت کی۔