ایڈز عالمی دن کی مناسبت سے حمزہ فائونڈیشن کا واک کا اہتمام

ایڈز کو دھبہ اوراسے چھپانے کی کوشش کیجاتی ہے جس سے مرض پھیل سکتا ہے، اعجازعلی خان

منگل 1 دسمبر 2020 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) ایچ آئی وی/ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاورنے سیشن اورواک کا اہتمام کیاجسکا مقصد خطرناک مرض سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ حمزہ فائونڈیشن پشاورمیں ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ادارے کے بانی اعجازعلی خان، ڈاکٹر طارق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیشن سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی /ایڈز کو ہمارے معاشرے میں ایک دھبہ سمجھاجاتا ہے اورلوگ اسے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ اس مرض کے لگنے کے کئی وجوہات ہیں جن میں خون کے رگوں میں منشیات کے ٹیکے لگانا، استعمال شدہ سرنج کا استعمال وغیرہ بھی شامل ہیں جبکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ فائونڈیشن میں تھیلیسمیاسمیت ہیپاٹائٹس ، ایچ آئی وی اور دیگر ضرورت مند مریضوں کو بھی صحت مند خون کے عطیات دیئے جاتے ہیں۔بعدازاں شرکاء نے واک بھی کی تاکہ لوگوں میں مرض سے متعلق آگاہی حاصل ہو

متعلقہ عنوان :