بگ بیش میں ملبرن اسٹارز سے معاہدے پر خوش ہوں، دلبر حسین

لاہور قلندرز نے پی ڈی پی جیسا پلیٹ فارم دیا جہاں میں نے ٹرائلز دیئے، منتخب ہوا اور پی ایس ایل بھی کھیلا، گفتگو

منگل 1 دسمبر 2020 23:34

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستانی کرکٹر دلبر حسین نے کہا ہے کہ بگ بیش میں ملبرن اسٹارز سے معاہدے پر خوش ہوں۔

(جاری ہے)

دلبر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری اس کامیابی کے پیچھے سب سے اہم کردار لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا ہے، لاہور قلندرز نے پی ڈی پی جیسا پلیٹ فارم دیا جہاں میں نے ٹرائلز دیئے، منتخب ہوا اور پی ایس ایل بھی کھیلا۔ دلبر حسین نے کہا کہ لاہور قلندرز نے میری جیسے ہزاروں کرکٹرز کی امید جگائی ہے کہ مایوس نہ ہوں، موقع مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی پروگرام کی وجہ سے ہی میں بگ بیش لیگ تک پہنچا ہوں۔دلبر حسین نے کہاکہ کوشش کروں گا کہ آسٹریلیا میں بیگ بیش کے دوران اپنے کھیل میں مزید نکھار لاؤں اور نئی چیزیں سیکھوں