پھپھوندی والی روٹی ٹکڑا اور کھل بنولہ کے استعمال سے جانوروں کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے ،ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی

منگل 1 دسمبر 2020 20:35

راولپنڈی۔1دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) :ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈاکٹر سید ندیم بدر نے کہا ہے کہ خراب اُلّی ( پھپھوندی ) والی روٹی ٹکڑا اور کھل بنولہ کے استعمال سے جانوروں کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے اور اس سے خارج ہونے والے کیمیکل جانوروں کے دودھ میں بھی شامل ہوتے ہیں جو ابالنے پر بھی ختم نہیں ہوتے، انہوں نے کہا کہ ایسا دودھ استعمال کرنے سے جگر، معدہ اور گردوں کی بیماریاں جنم لیتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایت پر ضلع راولپنڈی میں خراب الی (پھپھوندی) والی روٹی ٹکڑا اور کھل بنولہ کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، اس حوالے سے علاقہ میں موجود سپلائرز کی دوکانوں اور گوداموں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے، خوراک کی کوالٹی خراب ہونے پر دکانوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانے بھی کئے جارہے ہیں۔



متعلقہ عنوان :