Live Updates

مریم نواز اور آصفہ بھٹو کے پرانے ٹوئٹس سوشل میڈیا پر وائرل

آصفہ بھٹو نے 2016 میں ٹوئٹ کیا تھا کہ’’ گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے‘‘، مریم نواز نے لکھا تھا کہ ’’زرداری سب سے بڑی بیماری‘‘

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 1 دسمبر 2020 21:23

مریم نواز اور  آصفہ بھٹو کے پرانے ٹوئٹس سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01 دسمبر 2020ء) پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں مریم نواز اور آصفہ بھٹو کی ایک ساتھ شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر آصفہ بھٹو کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے ایک ٹوئٹ وائرل ہوا ہے ۔ 2016 میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد آصفہ بھٹو نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے نواز شریف کے بارے میں لکھا تھا کہ ’’ گلی گلی میں شور ہے، نواز شریف چور ہے‘‘ ۔

ان کے اس پرانے ٹوئٹ کو آج پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل پیج پر ری ٹوئٹ کیا گیا جس میں آصفہ بھٹو اور مریم نواز کی ایک ساتھ تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ ہی آصفہ بھٹو کا ٹوئٹ بھی ۔
آصفہ بھٹو کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اس سے اس بارے میں پوچھا کہ کیا اب ان کے خیالات یہی ہیں ؟ یا پھر یہ سیاسی بیان قرار دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی صارفین کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ شیئر کیا جا رہا ہے جس میں نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لکھا تھا کہ ’’ زرداری سب سے بڑی بیماری ‘‘۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان ٹوئٹس کے سکرین شاٹس بھی لے کر شیئر کیے جا رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جواب نہیں دیں گی، بلکہ ٹوئٹس ڈیلیٹ کر دیں گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات