نوکنڈی،کرونا کے نام پر سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کو جبری طور قید کرنا انسانی حقوق و لیبر لاز کی صریحاًخلاف ورزی ہے، کاظم بلوچ

منگل 1 دسمبر 2020 23:50

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) تحصیل نوکنڈی کے سیاسی و سماجی رہنما کاظم بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے نام پر سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کو جبری طور قید کرنا انسانی حقوق و لیبر لاز کی صریحاًخلاف ورزی ہے ڈسٹرکٹ چاغی اور بلوچستان کی سیاسی سماجی صحافتی و انسانی حقوق سمیت لیبر تنظیموں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیندک پروجیکٹ کے مزدوروں کی آواز بنیں جو گذشتہ ایک سال سے کرونا کے نام پر قیدی بنادئے گئے ہیں اور ان سے سیندک پروجیکٹ میں جبری مشقت لی جارہی ہے اور کرونا کے نام پر سیندک پروجیکٹ میں مائننگ کے انٹرنیشنل قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں اور چوبییسوں گھنٹے مائننگ کیا جارہا ہے گذشتہ ایک سال ملازمین جبری کورنٹائن سے ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں جس سے ان کی جسمانی صحت کے مسائل سامنے آرہے ہیں اور یہ ملازمین اپنی فیملی خوشی و غم کے معاملات سے لاتعلق ہوچکے اور سماجی دوری سے ان ملازمین کے مسائل بڑھ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر ان کی آواز بنیں گے اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی

متعلقہ عنوان :