بحرانوں اور مہنگائی کی کیفیت سے ملک وقوم شدید کرب سے دوچار ہے،رہنما جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان

منگل 1 دسمبر 2020 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص‘ مرکزی سینئرنائب امیر مولانا عبدالقادرلونی‘ مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین‘ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ ‘ مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف ‘ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی ‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی ‘ مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ودیگر نے کہا کہ بحرانوں اور مہنگائی کی کیفیت سے ملک وقوم شدید کرب و ابتلا سے دوچار ہے طبقاتی جبر و استحصال کے تسلسل سے عوام کے ساتھ جو کھلواڑ چل رہا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی سامراجی اداروں کی جکڑ بندیوں اورمعاشی بحران سے نجات حاصل کرنے تک ملک میں معاشی ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور حکمران معاشی ترقی خوابوں کی دنیا میں کھوئے ہوئے ہے ہر ایک نے اپنے مفادات کے شکنجے میں جھکڑاکر اپنی منشاء کے فیصلے کروانے پر مجبور کرنے کے لیے منصوبے بن رہے ہیں بدقسمتی سے پاکستان میں آج تک معاشی نظام مضبوط نہیں ہو سکا عوام کی چیخیں نکل رہی ہے نوکریوں کاجھانسہ دینے والا نے حال ہی میں ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا .

اداروں کی اصلاح اور کرپشن کی نمٹنے کے تمام دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت افرا تفری اور انتشارکا متحمل نہیں جلسے اور دھرنے والے اپنی بدعنوانیوں، منی لانڈرنگ، احتساب سے بچنے اور این آر او لینے کیلئے ملک میں انتشار کی سیاست کوفروغ دے رہا ہے تمام جماعتوں کے مفادات کی اپنی اپنی فریکونسی ہی