بطورچیئرپرسن پارلیمانی امور کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے،سسئی پلیجو

احساس پروگرام سمیت حکومت کے اگر جلسے ہو سکتے ہیں تو ضمنی انتخابات کیوں نہیں ہو سکتی ،چیئر پرسن سینیٹ پارلیمانی امور کمیٹی

منگل 1 دسمبر 2020 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے پر چیئر پرسن سینیٹ پارلیمانی امور کمیٹی نے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات موخر کر کے 31جنوری کے بعد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا کہ بطور چیئرپرسن پارلیمانی امور کمیٹی کے مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے،ضمنی انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق ہونے چاہئے، احساس پروگرام سمیت حکومت کے اگر جلسے ہو سکتے ہیں تو ضمنی انتخابات کیوں نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات ایک آئینی تقاضاہے جس سے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ضمنی انتخابات میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے، انتخابات میں تاخیر سے پہلے ہی حلقوں میں عوام کو مشکلات درپیش ہیں.سسئی پلیجو نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی تقاضے اور عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کری.