Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد افضل چیمہ کا عبدالقیوم خان سابق صدر سینٹرل ریجن ریاض اور تمام پی ٹی آئی کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ اور اہم اجلاس

پاکستان تحریک انصاف گوجرانولہ کے نائب صدر مبشر افضل چیمہ نے سابق صدر سینٹرل ریجن عبدالقیوم خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2020 11:21

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد افضل چیمہ  کا عبدالقیوم خان ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،میاں محمد عظیم) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد افضل چیمہ کا عبدالقیوم خان سابق صدر سینٹرل ریجن ریاض اور تمام پی ٹی آئی کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ اور اہم اجلاس۔ پاکستان تحریک انصاف گوجرانولہ کے نائب صدر مبشر افضل چیمہ نے سابق صدر سینٹرل ریجن عبدالقیوم خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

اجلاس کی صدارت سابق وفاقی وزیر شہباز چودھری نے کی۔ اس میں نقابت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ سابق سیکرٹری جنرل ویسٹرن ریجن نے ادا کئے۔ تلاوت قرآن پاک سینئر رہنما انور انجم نے کی۔

سینئرچودھری فیاض نے اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جدہ سٹی رانا طاہر نے مہمانوں کو ویلکم کہا۔

(جاری ہے)

جدہ سٹی کی الیکٹڈ باڈی سمیت تقریب میں دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

جن میں سابق انفارمیشن سیکرٹری ویسٹرن ریجن زاہد اعوان، سابق صدر مکہ سٹی ریاض شاہین آفریدی، سینیئر رہنما چودھری ناصر حسن، سابق نائب صدر جدہ سٹی شہباز اختر بھٹی، سابق ایڈشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سعودی عرب چودھری ظہیر، سینئر رہنما تنویر صدیق خان، چودھری عظیم آرائیں، عامر سجاد ورک ڈپٹی سیکرٹری فنانس، اعجاز مہر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی جدہ ، چودھری منیر انفارمیشن سیکرٹری جدہ سٹی، سابق صدر پی ٹی آئی بزنس ونگ جدہ انصر اقبال مغل، ملک سجاد اعوان، چودھری فیاض، محسن رفیق، ثاقب چیمہ، ملک عاصم اعوان، شہزاد قاسم چشتی، عمران فاروق شامل ہیں۔

تمام کارکنان اور رہنماؤں نے عبدالقیوم خان کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک انصاف اوورسیز کے تمام کارکن مل جل کر کام کریں گے۔ اسی بات پر پروگرام کے روح رواں مبشر چیمہ اور سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز نے بھی زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر مبشر چیمہ نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات