حکومت کو اینٹ کو جواب پتھرسے دیں گے.مریم اورنگزیب
ملتان میں قانون کو للکارنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا.ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
میاں محمد ندیم بدھ 2 دسمبر 2020 11:24
(جاری ہے)
ترجمان مسلم لیگ( ن) نے کہا کہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں کامقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی قبل ازیں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ لوگ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ ناکام بنانے کے لیے راستے بند کر دیے گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ جلسہ روکنے کے لیے حکومت غیر قانونی راستے اختیار کر رہی ہے کورونا میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ہی کیوں جلسے نہ کرنے کا کہا جاتا ہے. راہنما مسلم لیگ( ن) نے کہا کہ کورونا ہی میں اسدعمر، فردوس عاشق اعوان اور خود وزیر اعظم جلسے کرتے ہیں اور اب یہ سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولہ جلسے روکنے کے لیے سرتوڑ کوشش کر رہا ہے جبکہ پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں گملہ تک نہیں ٹوٹا انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں جبکہ ہمارا احتجاج پرامن اور عوامی مفاد کے لیے ہو گا. ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملتان میں جس نے قانون کو للکارا، اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ معصوم شہری اپوزیشن کی خواہشات کی بھینٹ چڑھ جائیں. نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں اطلاع تھی کہ ملتان میں پولیس کے روکنے پر کارکنوں نے ڈنڈے برسانا تھے. انہوں نے کہا کہ حکومت نے فراخدلی اور فہم و فراست سے کام لیا اور آئینی سہولت کاری کی معاون خصوصی نے کہا کہ گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست نہیں آئی ہے، جب درخواست آئے گی اس کے بعد حکومت حکمت عملی سامنے لائے گی، تاہم یہ بات طے ہے کہ عوام کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ ایس او پیز کا عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، عدالتی احکامات یقینی بنانے کیلئے اپوزیشن سے پہلے ڈائیلاگ کریں گے انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ کس سے کریں گے، ابھی جلسہ منتظمین سامنے نہیں آئے ہیں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مزدور کے حقوق کا تحفظ بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں ناصرف مزدورعام شہری بھی مستفید ہوسکیں گے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ مزدور طبقہ کو حکومت نے صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.