مینار پاکستان بھرنا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں ‘ تر جمان پنجاب حکومت

اپوز یشن جلسو ں پر پیسہ خر چ کرنے کی بجائے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے پیسہ حکومت کو مہیا کرے

بدھ 2 دسمبر 2020 11:59

مینار پاکستان بھرنا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں ‘ تر جمان پنجاب حکومت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ مینار پاکستان بھرنا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں، اپوز یشن جلسو ں پر پیسہ خر چ کرنے کی بجائے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے پیسہ حکومت کو مہیا کرے،زرداری اور شریف خاندان اپنی کر پشن بچانے کیلئے کپتان کو بلیک میل نہیں کر پا ئیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم قیاد ت اپنی سیا سی بقا ء کی جنگ لڑ رہی ہے،اپوز یشن کو مینارپاکستا ن پر پاور شو کیلئے قانون کو ہا تھ میں لینے کی کسی صور ت اجاز ت نہیں دی جائیگی ،پی پی پی، (ن) لیگ اور جے یوآئی کا سیا سی مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہو چکاہے۔ انہو ں نے عوام کو کورونا کی موجودگی میں اپنی جان بچانے کے لالے پڑے ہو ئے ہیں جبکہ اپوز یشن جماعتیں اپنی سیا ست چمکانے اورکر پشن کے کیسو ں سے توجہ ہٹانے کیلئے ضدی بچے والا کردارادا کررہی ہیں ، عوام کی جان و ما ل کی حفا ظت بزدارحکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔ انہو ں نے کہاکہکورونا وائر س کے مر یضو ں میں اضا فے کوروکنے کیلئے سب کواپنا کردارادا کرناہوگا۔