اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 2 دسمبر 2020 12:05

اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) :محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد اور پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔رپور ٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت،لہہ ،سکردو، کالام منفی5، گوپس منفی4 ، استور ،چترال اور بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :