کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے تمام محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے‘صوبائی وزیر صنعت وتجارت

بدھ 2 دسمبر 2020 13:35

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے تمام محکموں کو اپنا کردار ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں اجلاس محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارکردگی ، استعداد کار بڑھانے آئندہ کے لائحہ عمل، اور محکمہ میں اصلاحات کے عمل کا جائزہ لیا گیاصوبائی وزیر تحفظ ماحولیات باؤ رضوان، سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات، ڈی جی ،وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے اراکین اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت سیکرٹری تحفظ ماحولیات کی ادارے میں اصلاحات کے حوالے سے اقدامات بارے بریفنگ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے تمام محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کاروباری عمل کو سہل بنائے بغیر تیز-رفتار معاشی ترقی ممکن نہیں غیر ضروری ریگولیشن کاخاتمہ کرکیکاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا وزیراعظم کا ویزن ہیتحفظ ماحول کے حوالے سے عالمی بنک کی گائیڈ لائن پر عملدرآمد جاری رکھا جائیمحکمہ تحفظ ماحولیات فرسودہ ریگولیشن کوبدلیاور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر ے، میاں اسلم اقبال محکمہ میں جدید اصلاحات کی گئی ہیں،ون ونڈو کی سہولت فراہم کی گئی ہے، صوبائی وزیر باؤ رضوان محکمہ کو آٹومیشن پر لاکر لوگوں کو گھر بیٹھے خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، سیکرٹری تحفظ ماحولیات۔