اسحق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی

بدھ 2 دسمبر 2020 13:39

اسحق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت پیش ہوئے جبکہ شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،ملزمان کے وکیل قاضی مصباح ہائی کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہو سکے ،عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔