پی اے ایف ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملتوی ،ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سید سلطان شاہ

بدھ 2 دسمبر 2020 13:57

پی اے ایف ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملتوی ،ایونٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) : پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) پی اے ایف ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیاگیا۔ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ شید ول کے مطابق ایونٹ اسلام آباد میں شروع ہوناتھا جس میں 6 ٹیموں نے شرکت کرنا تھی جن میں اسلام آباد، اوکاڑہ، پشاور، آزاد کشمیر، گوجرانوالہ اور بہاولپور شامل ہیں،تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وبا پر کنٹرول ہونے کے بعد ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ وہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دو سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا پر کنٹرول ہونے کے بعد عالمی سطح پر بلائنڈ کرکٹ کے فروغ اور بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔