ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت کی زیرصدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور اہداف کے حصول پر تبادلہ خیال

بدھ 2 دسمبر 2020 14:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ظاہراللہ خان کی زیر صدارت فیلڈ سٹاف کا ایک اجلاس بدھ کے روز ان کے دفتر میں منعقد ہو۔ اجلاس میں ایس ایم ایس ایگرانومی سخی مرجان خان اور ایس ایم ایس پلانٹ پروٹیکشن سمیرا رحمان کے علاوہ ایگریکلچر آفیسرز اور فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے تحت گندم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور اہداف کے حصول پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ظاہر اللہ خان نے کہا کہ تمام احداف کے حصول کیلئے ہر سٹاف ممبر کو انتھک محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کی بہترین اور قدم قدم پر رہنمائی کرنی چاہیے۔حاضرین نے یقین دلایا کہ وہ اہداف کے حصول کے سلسلے میں پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ محنت کرنے میں انھیں دلی خوشی حاصل ہوگی۔