40 فیصد پاکستانی وزیراعظم سے مایوس ، 37 فیصد کی امیدیں برقرار
96 فیصد پاکستانی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ، 46 فیصد عوام نے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ جب کہ 37 فیصد نے سابقہ حکومتوں کو قرار دے دیا ، ’پلس کنسلٹنٹ‘ نے سروے نتائج جاری کردیے
ساجد علی بدھ 2 دسمبر 2020 15:01
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ اس سروے کے لیے ملک بھر کے مختلف علاقوں سے 2 ہزار سے زائد افراد سے ان کی رائے معلوم کی گئی ، جن میں 96 فیصد پاکستانی اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے خاصے پریشان نظر آئے ، 63 فیصد افراد نے پاکستان کی معیشت کی سمت کو بھی غلط قراردیا ، صرف یہی نہیں بلکہ 46 فیصد نے تو وزیراعظم عمران خان کے معیشت کو بحران سے نکالنے کے دعوے پر بھی اعتبار کرنے سے انکار کردیا ، سروے نتائج میں 46 فیصد عوام نے ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار بھی موجودہ حکومت کو ہی ٹھہریا تاہم 37 فیصد کا خیال تھا کہ معیشت کی خراب تر صورتحال کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں۔
اس سے پہلے انسٹیٹیو ٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے نتائج میں کہتے ہیں کہ ملک میں فوری الیکشن ہونے کی صورت میں 26 فیصد افراد نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے ، 25 فیصد لوگ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر اقتدار میں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ، 9 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے ، 3 فیصد کی رائے ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ان کے ووٹ کی حق دار ہے ، 2 فیصد عوام تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دے گی جب کہ 1 فیصد لوگ عوامی نیشنل پارٹی ، 1 فیصد آل پاکستان مسلم لیگ ، 1 فیصد پاکستان مسلم لیگ ق اور 1 فیصد ہی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.